کراچی میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بڑا آپریشن، انتظامیہ متحرک

کراچی — شہر میں شہری نظم و ضبط کے قیام کے لیے انتظامیہ نے تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اسپیشل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن عاصم اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم سی انچارج شاہنواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ برنس روڈ، فریسکو چوک، اردو بازار اور سندھ ہائی کورٹ کے اطراف علاقوں میں کارروائی کی۔

ایران میں اصلاح پسند اتحاد ریفارم فرنٹ کے ترجمان جواد امام گرفتار، سیاسی کریک ڈاؤن تیز

آپریشن کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا جبکہ غیر قانونی پارکنگ پوائنٹس کو بھی مکمل طور پر ختم کر دیا گیا۔ اس موقع پر فیصل جاوید، ظفر اور دیگر عملہ بھی موجود رہا جنہوں نے انسدادِ تجاوزات مہم میں فعال کردار ادا کیا۔

انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ شہر کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور بدانتظامی سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی شہری نظم و ضبط خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

علاقہ مکینوں اور شہریوں نے انتظامیہ کی مسلسل کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ عوام کو محفوظ اور سہل آمدورفت کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

WhatsApp Image 2026 02 09 at 6.25.42 PM

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!