کراچی: صدر میں واقع النجیبی پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ڈی آئی جی ٹریفک کراچی مظہر نواز شیخ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
کراچی: صدر النجیبی موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی، سندھ رینجرز ریسکیو آپریشن میں شامل
ایس او پریڈی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فائر بریگیڈ کو فوری اطلاع دی گئی، جس پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا۔
حفاظتی اقدامات کے تحت متاثرہ سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس متبادل راستوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مصروفِ عمل ہے۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔