کورنگی میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا، 3 افراد زخمی — علاقے میں خوف و ہراس

کراچی کے علاقے کورنگی پونے 6 نمبر، الہلال مسجد کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکا ہونے سے خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈاکٹر عمران خان پی ایس پی نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کا چارج سنبھال لیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔

پولیس حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!