عزیزآباد میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، عوام کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عوام کو پولیس کے نام پر ڈرا دھمکا کر لوٹنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کارڈ اور پولیس جیکٹ پہن کر شہریوں کو دھوکہ دیتا تھا۔
رینجرز سندھ کی بڑی کارروائی، گلشن حدید سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے، جسے عزیزآباد کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ ڈاکٹر عمران خان کے مطابق ملزم پولیس اہلکار بن کر وارداتیں کرتا تھا اور شہریوں کو خوفزدہ کر کے ان سے نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹتا تھا۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے دو ساتھی بھی اس واردات میں شامل تھے، جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فراری ملزمان کے نام عارف کمانڈو اور سلیم بتائے گئے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا، جس میں جعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور موبائل فون شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “عزیزآباد میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، عوام کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!