کراچی کے ضلع ویسٹ میں تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ ایک اور پولیس مقابلہ پیش آیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق یہ مقابلہ طوری بنگش کالونی میں ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں ایک ملزم زخمی حالت میں شامل ہے۔
کراچی: کھارادر پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، سگریٹ اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امتیاز عرف سجاد (زخمی) اور فرقان عرف شاہ نواز (بغیر زخمی) کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، موقع واردات سے چلیدہ خول اور دیگر مشتبہ سامان برآمد کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان کے زیراستعمال موٹر سائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے گرفتار ساتھی کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرنے سمیت ضابطے کی تمام قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جبکہ ملزمان کا مزید ریکارڈ اور کریمنل ہسٹری حاصل کی جا رہی ہے۔
