ایسٹ زون پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

ایسٹ زون پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ ریڑھی روڈ، نزد شجرہ پیٹرول پمپ پر مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران اس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
سندھ پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلہ، ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ ٹریفک کراچی تعینات

گرفتار ملزم کی شناخت محمد اسد ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تھانہ ابراہیم حیدری سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ زون پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!