سندھ پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلہ، ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ ٹریفک کراچی تعینات

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر انتظامی رد و بدل کرتے ہوئے ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ کو فوری طور پر ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا چارج دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بھاٹی گیٹ سانحہ: جاں بحق خاتون کے شوہر کا پولیس پر تشدد اور جھوٹا اعتراف کرانے کا سنگین الزام

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ انہیں سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ کا تبادلہ سینٹرل پولیس آفس سندھ سے کیا گیا ہے اور انہیں کراچی ٹریفک پولیس کی کمان سونپی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ٹریفک نظام میں بہتری، انتظامی کارکردگی کو مؤثر بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔ سندھ پولیس میں ہونے والے اس اعلیٰ سطحی تبادلے کو کراچی کے ٹریفک نظام میں ممکنہ اصلاحات کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 30 at 3.06.14 PM

67 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ پولیس میں اعلیٰ سطحی تبادلہ، ڈی آئی جی مظہر نواز شیخ ٹریفک کراچی تعینات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!