یورپی یونین (یو ای) نے ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے اعلان کیا کہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے اس فیصلہ پر اتفاق کر لیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے طلبہ و طالبات نے ISPR ونٹر انٹرنشپ کے دوران قلعہ بالا حصار، پشاور کا دورہ کیا
دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے اس اقدام کو ’غیر منطقی، غیر ذمہ دارانہ اور بدنیتی پر مبنی‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ’امریکا اور صہیونی حکومت کی غیر انسانی پالیسیوں کی اندھی تقلید‘ کے تحت کیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب ایران کی مسلح افواج کا اہم حصہ ہے جو 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد قائم ہوئی۔ یہ فورس براہِ راست ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جواب دہ ہے اور ایران کے دفاع، بیرونی آپریشنز اور خطے میں اثر و رسوخ میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔
پاسدارانِ انقلاب میں تقریباً 1.9 لاکھ فعال اہلکار شامل ہیں جبکہ ریزرو سمیت یہ تعداد 6 لاکھ سے زائد ہے۔ یہ فورس ایران کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگراموں کی نگرانی کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں مختلف اتحادی گروہوں کی حمایت کرتی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ نے 2019 میں پاسداران انقلاب کو غیر ملکی ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دیا تھا۔
