کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم، وفاقی وزیر تعلیم نے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال پر زور دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر): این ای ڈی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کے موقع پر مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جدید دور میں علم اور ٹیکنالوجی ہی اصل طاقت ہیں، اور موبائل و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو مستقبل کی یونیورسٹی قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کا درست اور مثبت استعمال سیکھانے پر زور دیا۔

کراچی: گلستانِ جوہر اور ناظم آباد میں سیوریج لائن کی ہنگامی مرمت کا کام جاری

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت کے ثمرات اسلام آباد سے کراچی تک پہنچنا قابلِ ذکر ہیں، اور موجودہ دور امکانات اور اے آئی ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں ترقی کے بغیر آگے بڑھنا ممکن نہیں اور نوجوان آبادی کو ملک کے سب سے بڑے اثاثے کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 32 گریجویٹس کو لیپ ٹاپ دیے گئے ہیں اور یہ خوش آئند بات ہے کہ سندھ میں یہ تقسیم این ای ڈی سے شروع ہوئی۔

سینئر سیاست دان سینٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم کا سلسلہ 2011 میں میاں شہباز شریف نے شروع کیا اور یہ پروگرام ملک کے تمام صوبوں میں جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2047 میں نوجوان یہ جان سکیں گے کہ یہ اقدام ان کے لیے ایک تاریخی سہولت ہے۔

کوآرڈینٹر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام سندھ فہد شفیق نے بتایا کہ دیگر جامعات میں بھی جلد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے اور اگلے ماہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کراچی میں طلبہ کو خود لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

تقریب میں سینئر سیاست دان حیدر عباس رضوی، ریحان ہاشمی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ سلیمان احمد بھی شریک ہوئے، جب کہ این ای ڈی سے بڑی تعداد میں اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم، وفاقی وزیر تعلیم نے نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال پر زور دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!