کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس کی بڑی کارروائیاں، اشتہاری و مفرور 4 ملزمان گرفتار

کراچی: کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹیگیشن کیماڑی توحید رحمان میمن کے مطابق یہ گرفتاریاں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران عمل میں لائی گئیں۔

لانڈھی پولیس کی بڑی کارروائی، مضرِ صحت گٹکا ماوا کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار

ایس ایس پی توحید رحمان میمن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا کی سپلائی اور شہریوں سے فراڈ کرکے رقم ہتھیانے جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔ گرفتار افراد میں حمزہ، زاکراللہ، محمد عدیل اور عدنان خان شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ اتحاد ٹاؤن اور ڈاکس کی تفتیشی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!