گل پلازہ میں شہید تاجر نعمت اللہ، عبداللہ جان، صداقت اور یوسف کی نمازِ جنازہ میٹروویل میں ادا

کراچی (اسٹاف رپورٹر): سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے میٹروویل کے رہائشی تاجر نعمت اللہ، عبداللہ جان، صداقت اور یوسف کی نمازِ جنازہ ملک ترین گراؤنڈ میٹروویل میں ادا کی گئی۔

سندھ میں پہلی بار سرکاری اسکولز کو انتظامی و مالی خودمختاری، 18 ارب 63 کروڑ روپے جاری

نمازِ جنازہ میں پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری اور سابق صوبائی وزیر شجاح خان المعروف شازی خان، ڈسٹرکٹ کیماڑی کے سیکریٹری اطلاعات سید افتخار حسین شاہ، رکن صوبائی اسمبلی علی احمد جان، چیئرمین میر بحر ٹاؤن علی اکبر، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ضلع کیماڑی راشد خان سمیت پارٹی عہدیداران، کارکنان اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ میں شہید تاجر نعمت اللہ، عبداللہ جان، صداقت اور یوسف کی نمازِ جنازہ میٹروویل میں ادا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!