سانحہ گل پلازہ: سندھ حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، شفاف انکوائری کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ سندھ حکومت نہ صرف اس المناک واقعے کی صاف و شفاف انکوائری کروا رہی ہے بلکہ اس سانحے کے تمام حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔ سندھ حکومت جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

پاک بحریہ کے دو کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق اور تاحال لاپتہ تین بہنوں کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، ٹاؤن چیئرمین علی اکبر جان، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر جاوید ناگوری اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے منگھوپیر میں سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے محمد عارف کے والد محمد رفیق کی رہائش گاہ پر جا کر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے میٹروول سائٹ ایریا میں جاں بحق ہونے والے محمد عثمان کے والد گل فیض خان سے ان کے گھر جا کر اظہارِ تعزیت کیا۔

اس کے علاوہ سعید غنی نے میٹروول کے علاقے میں سانحہ گل پلازہ میں تاحال لاپتہ تین بہنوں راحیلہ، شائستہ اور کائنات کے گھر جا کر ان کے والد اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ اگر تینوں بہنیں اس سانحے میں جاں بحق ہو چکی ہیں تو ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ایک سے دو روز میں ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے رہائشی نوجوان محمد شیز ولد محمد ہارون کے گھر جا کر ان کے والدین اور اہلخانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سانحہ گل پلازہ: سندھ حکومت لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، شفاف انکوائری کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے، سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!