کراچی (اسٹاف رپورٹر) – سندھ کابینہ کے اجلاس میں گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر غور کے بعد ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
بہادرآباد میں اطباء کا TCAM ایکٹ 2025 کے خلاف زبردست احتجاج، ایم کیو ایم پاکستان نے حمایت کا اعلان
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ ذیلی کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، وزیر داخلہ و قانون ضیاء الحسن لنجار اور وزیر محنت سعید غنی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
ذیلی کمیٹی کا کام گل پلازہ سانحے سے متعلق پیش کی جانے والی حقائق جانچ رپورٹ کا جائزہ لینا، تمام ضروری قانونی اور اصلاحی اقدامات تجویز کرنا اور اپنی رپورٹ آئندہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنا ہوگا۔