پاکستان رینجرز کا 100 فٹ روڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل میں اسمگل شدہ سامان برآمد

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے 100 فٹ روڈ یوسف گوٹھ بس ٹرمینل سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ نمک، ٹافیاں، ڈرپ، برتن اور دیگر مختلف قسم کا غیر قانونی سامان برآمد کر لیا۔

ایسٹ زون پولیس کا گٹکے اور چھالیہ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار

برآمد شدہ اشیاء کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا اور اس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

برآمد شدہ اشیاء کو چھے مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاعات فراہم کرنے والوں کا نام مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔

68 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!