ایسٹ زون پولیس کا گٹکے اور چھالیہ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار

ایسٹ زون پولیس نے میمن گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی ناکام بنا دی۔ ایس ایچ او میمن گوٹھ کے مطابق پولیس ٹیم نے علاقے میں کارروائی کے دوران 195 کلو سے زائد چھالیہ اور تیار شدہ مضر صحت گٹکا ماوا قبضے میں لے لیا۔

پاکستان نیوی کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری، لاپتہ ماہی گیر کی لاش برآمد

کارروائی میں سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا، جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے گاڑی میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھالیہ چھپائی ہوئی تھی تاکہ اسے گٹکے ماوے میں استعمال کیا جا سکے۔ ملزمان چھالیہ خرید کر گٹکا ماوا تیار کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔ میمن گوٹھ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور کارروائی کے دوران عوامی صحت کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی۔

WhatsApp Image 2026 01 27 at 2.54.25 PM

64 / 100 SEO Score

2 thoughts on “ایسٹ زون پولیس کا گٹکے اور چھالیہ کی سپلائی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!