گڈاپ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ گڈاپ سٹی کی حدود میں کی گئی، جہاں سے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
جی ڈی اے رہنماؤں کی گل پلازہ کے متاثرین سے ملاقات، بھرپور یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی
گرفتار ملزمان کی شناخت انور شاہ، جیون کمار اور محمد شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چرس برآمد کی گئی، جو وہ گڈاپ سٹی سمیت دیگر مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے، جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔