جی ڈی اے رہنماؤں کی گل پلازہ کے متاثرین سے ملاقات، بھرپور یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صفدر عباسی اور سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم پر مشتمل وفد نے گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین سے ملاقات کی اور سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وفد نے آتشزدگی سے متاثرہ علاقے کا دورہ بھی کیا اور متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریذیڈنٹ عثمان دیون سے اہم ملاقات

اس موقع پر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ ہمیں گل پلازہ کے متاثرین سے دلی ہمدردی ہے، آتشزدگی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانیں نااہل حکمرانوں کی غفلت کی نذر ہو گئیں اور ایسے نااہل حکمرانوں کو اس غفلت کا حساب دینا ہوگا۔ ڈاکٹر صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ سندھ کے بے حس حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں اور افسوس کہ عوام کے جان و مال کی کوئی قیمت نہیں رہی۔

جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے متاثرہ تاجروں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ سانحے پر ہر آنکھ اشک بار ہے، سوائے غاصب حکمرانوں کے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کبھی ڈمپر کے نیچے آ کر جان گنوا رہے ہیں، کبھی گٹروں میں گر رہے ہیں اور کبھی آگ میں جل رہے ہیں، مگر حکمرانوں کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں۔

جی ڈی اے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ گل پلازہ سانحے کے ذمہ داروں کا فوری تعین کیا جائے اور متاثرین کو انصاف اور مکمل معاوضہ فراہم کیا جائے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “جی ڈی اے رہنماؤں کی گل پلازہ کے متاثرین سے ملاقات، بھرپور یکجہتی اور تعاون کی یقین دہانی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!