کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی ملاقات، مسائل کے حل پر بات چیت

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی سربراہی میں آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفود نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
کراچی: نارتھ ناظم آباد پولیس کی کارروائی، کار لفٹنگ کے سرغنہ علی نواز گرفتار

اس موقع پر ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی ٹریفک، صدر لوکل گڈز ٹرانسپورٹ محمد رمضان، وائس پریزیڈنٹ محمد عثمان، چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن گلفراز خان جدون، وائس چیئرمین خانزادہ محسود اور کراچی ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی رفیق نیازی بھی موجود تھے۔

وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو عہدے کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹ اور آئل ٹینکرز سے وابستہ درپیش مسائل، سیکیورٹی امور اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وفود کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں، جبکہ پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ آخر میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

WhatsApp Image 2026 01 16 at 3.12.49 PM WhatsApp Image 2026 01 16 at 3.12.49 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 16 at 3.12.50 PM

65 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کی ملاقات، مسائل کے حل پر بات چیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!