پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت اور مالیاتی نظام کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔ دستخطوں کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Wednesday, 14th January 2026

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکا کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر زچری وِٹکوف کی قیادت میں ملاقات بھی کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وفد کو ڈیجیٹل پاکستان کے وژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، شفافیت اور عوامی رسائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیاں اور مالیاتی جدت ڈیجیٹل معیشت کا اہم جزو ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹل مالیاتی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی خوش آئند ہے اور پاکستان تیزی سے عالمی ڈیجیٹل فنانس کا حصہ بن رہا ہے۔

اس موقع پر زچری وِٹکوف نے پاکستان کے ساتھ محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا، جس میں سرحد پار سیٹلمنٹ، زرمبادلہ کے حصول اور ادائیگی کے نظام میں جدید سہولیات شامل ہوں گی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!