وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ مقدمات میں سزاؤں پر عملدرآمد میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سزاؤں پر عملدرآمد کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں میں جدت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ایف آئی اے کے مطابق یہ ٹیمیں عدالتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کریں گی اور اینٹی منی لانڈرنگ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ فوکل پرسن کے طور پر کیسز کی نگرانی اور پیش رفت کا جائزہ لیں گی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان ٹیموں کا مقصد عملدرآمد کے نظام کو مؤثر، شفاف اور بروقت بنانا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق دونوں ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر لا کی سربراہی میں کام کریں گی جبکہ ٹیموں میں انسپکٹر سطح کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کوہاٹ میں تحصیل گمبٹ کے نواحی علاقے قمر کلے میں پہاڑی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 3 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ 4 افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ ایک زخمی کو طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دو افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
