کراچی: ایسٹ گلستانِ جوہر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت ثناء عمران زوجہ عمران کے نام سے ہوئی۔
کراچی پورٹ سے کارگو کی ترسیل کیلئے ریلوے نظام مضبوط بنانے پر وفاقی وزیر ریلوے کا اعلان
کارروائی کے دوران ملزمہ کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی منشیات ہیروئن برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ منور چورنگی اور گرد و نواح میں منشیات فروشی میں ملوث تھی۔
ملزمہ کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور گرفتار خاتون سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔