کور کمانڈر کوئٹہ کی بسیمہ کے مقامی افراد سے ملاقات، امن و ترقی کے عزم کا اعادہ

بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں کور کمانڈر کوئٹہ نے مقامی آبادی سے ملاقات کی، جس میں تاجروں، اساتذہ، معززینِ علاقہ اور نوجوانوں سمیت مختلف طبقات کے نمائندے شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران عوامی مسائل، سکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تھانہ پاکستان بازار کے علاقے تھورانی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، مسلح ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان گرفتار، ایک فرار

بسیمہ کی مقامی آبادی نے عوام سے براہِ راست رابطہ کرنے پر کور کمانڈر کوئٹہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں اعتماد سازی اور عوامی مسائل کے بروقت حل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا کہ پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا مقصد مقامی آبادی کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور معیارِ زندگی کو بلند کرنا ہے۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر بھارتی ایما پر بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو نشانہ بنا کر سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر عوام کو بہتر زندگی سے محروم رکھنا اور علاقے کے امن کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج مقامی آبادی کے تعاون سے علاقے میں امن و خوشحالی کو یقینی بنائے گی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!