ایران سے تجارت پر نئی امریکی پابندیاں، چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

امریکا کی جانب سے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے پر چین کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے امریکی اقدام پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
کے پی اسمبلی کی سکیورٹی کمیٹی کا کور کمانڈر پشاور کو اِن کیمرہ بریفنگ کا خط، نیا تنازع کھڑا ہو گیا

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ ٹیرف کے بے ترتیب اور یکطرفہ نفاذ کے خلاف چین کا مؤقف ہمیشہ سے واضح اور مستقل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیرف یا تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا اور دباؤ یا زبردستی کے ذریعے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین اپنے جائز قومی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کسی بھی غیر قانونی، یکطرفہ پابندیوں اور دائرۂ اختیار کے ناجائز استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

چین کے اس بیان کو امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایران سے تجارت پر نئی امریکی پابندیاں، چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!