سولجر بازار پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور مرد کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون اور مرد کو زخمی کرنے والے دونوں مطلوب ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نزیر شیخ کے مطابق ایسٹ سولجر بازار پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔

کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم میں بڑی کامیابیاں، ایک ہفتے میں 55 ملزمان گرفتار، 7 ہلاک

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان نے 9 جنوری کو نشتر پارک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 06/2026 تھانہ سولجر بازار میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عادل عرف بھیڑیا اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ ایمونیشن اور ایک سرقہ شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ دونوں ملزمان پانچ سے زائد مقدمات میں مفرور اور اشتہاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مزید مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ان سے دیگر وارداتوں سے متعلق تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات پر مشتمل ہے، جن میں ڈکیتی، اسلحہ رکھنے اور منشیات سے متعلق جرائم شامل ہیں۔

WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.47.34 PM WhatsApp Image 2026 01 12 at 6.47.34 PM 2

60 / 100 SEO Score

One thought on “سولجر بازار پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور مرد کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!