اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی اسمگلنگ اور پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سندھ حکومت خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران مکمل سہولیات فراہم کرے گی
اجلاس میں ایف آئی اے کے امیگریشن ونگ کی کارکردگی، ایئرپورٹس پر چیکنگ نظام، سفری دستاویزات کی سخت اسکریننگ اور انسانی سمگلنگ روکنے کی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور پاکستان کے نام پر کسی صورت حرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
محسن نقوی نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ایئرپورٹس پر امیگریشن چیکنگ کو مؤثر بنایا جائے اور پیشہ ور بھکاری مافیا اور ان کے پشت پناہ عناصر کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، اور کراچی و لاہور زون کے ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔
