گرمی کی لہر نے فرانس میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار سے زائد افراد کی جان لے لی۔ فرانسیسی وزیرِ صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اموات میں مزید اضافے کا امکان موجود ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ صحت نے بتایا کہ شدید گرمی کے باعث اب تک 2 ہزار 25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اموات 12 سال سے زائد عمر کے افراد میں ریکارڈ کی گئیں۔
وزیرِ صحت کے مطابق حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں مجموعی طور پر کم از کم 3 ہزار 700 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں شدید گرمی کے باعث ایک ہزار 200 اموات ہوئیں۔
نیدرلینڈز میں ریکارڈ توڑ درجہ حرارت اور ہیٹ ویو کے دوران 480 اموات رپورٹ ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ کے کئی ممالک کو رواں موسمِ گرما میں غیر معمولی درجہ حرارت کا سامنا ہے۔