وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، جہاں کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔
رمضان پیکج کی امدادی رقوم رواں سال بھی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کرنے کی ہدایت
دوسری جانب کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جبکہ ایئرپورٹ سگنل کے باہر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ کی جانب جانے کی کوشش کی جس کے باعث ٹریفک کی صورتحال مزید متاثر ہوئی۔
دورہ کراچی کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی پنجاب کا دورہ بھی کر چکے ہیں، جہاں پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ان کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کروا دی تھیں۔
