ایس آئی یو اور ٹاسک فورس کا منشیات فروشوں سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

کراچی: اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور ٹاسک فورس کراچی نے ناردرن بائی پاس سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کے دوران ویگو ڈالے میں سوار منشیات فروشوں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ پولیس مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ویگو ڈالے کا ڈرائیور پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔

اسلام آباد: پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کے خلاف کارروائیاں، اسٹینڈنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کا اجلاس، پولیس کارکردگی پر اطمینان

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک رائفل، گولیاں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔ زخمی ملزم کو علاج کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کا عمل جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.40 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.40 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.40 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.41 PM WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.41 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.41 PM 2 WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.41 PM 3 WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.42 PM WhatsApp Image 2026 01 08 at 1.32.42 PM 1

70 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!