کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز، ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: وزیر داخلہ سندھ

سکھر: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کچے کے علاقوں میں آج سے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ ہے۔

وفاق کو مضبوط بنانے کیلئے صحت و تعلیم کے پروگرام صوبوں کو منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے: سینیٹر روبینہ خالد

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں موجود وہ ڈاکو جو خود کو ناقابلِ شکست سمجھتے ہیں، ان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے گی، تاہم جو عناصر ہتھیار ڈالیں گے انہیں قانون کے مطابق موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر آپریشن کے لیے فوج کی ضرورت نہیں ہے اور سندھ پولیس اس کارروائی کی قیادت کرے گی، جبکہ رینجرز بھی آپریشن میں شامل ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب کہیں بھی حفاظتی کانوائے نہیں چل رہے اور کچے کے علاقوں میں ریاستی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ڈاکوؤں کو مکمل طور پر نیست و نابود کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کچے کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز، ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی: وزیر داخلہ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!