آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے ضلع گھوٹکی کا دورہ کیا، جہاں ایس ایس پی آفس گھوٹکی پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
80 فیصد دہشت گردی کے واقعات خیبر پختونخوا میں ہوئے، وجہ سازگار سیاسی ماحول ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
دورے کے دوران امن و امان سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی سکھر اور لاڑکانہ، ایس ایس پیز گھوٹکی، سکھر، خیرپور اور کشمور، اسپیشل برانچ سکھر سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے گھوٹکی، سکھر، خیرپور اور کشمور بالخصوص کچے کے علاقوں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال اور جاری پولیس آپریشنز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ افسران نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا۔
آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کچے کے علاقوں میں ریاستی رٹ کے قیام کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس عوام کی خدمت اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
