


سکھن پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ کارروائی کے دوران مضرِ صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی تھانہ سکھن کی حدود میں کی گئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد کامران ولد ستار کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت گٹکا ماوا اور فروختگی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم گٹکا ماوا تیار کر کے مختلف مقامات پر فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی ہے اور ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ سکھن پولیس نے مضرِ صحت مصنوعات کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔