چاکیواڑہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، 3 عادی جواری گرفتار

کراچی: چاکیواڑہ پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ایک جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کر تین عادی اور پیشہ ور جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان آصف، زبیر اور عبدالرحیم کے ناموں سے شناخت ہوئے۔

کراچی: بفر زون میں کنویں میں گرنے والے شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 96,000 روپے نقد، سٹہ پرچیاں اور تاش برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عادی جواریوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ علاقے میں امن و امان قائم رہ سکے۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “چاکیواڑہ پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، 3 عادی جواری گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!