کراچی: بفر زون میں کنویں میں گرنے والے شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری

کراچی: بفر زون سیکٹر 16، رحمانیہ مسجد کے قریب ایک شخص کے کنویں میں گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر واٹر ریسکیو ٹیم کو واٹر ریسکیو وہیکل اور ایمبولنس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا۔

سعید آباد میں بیکری پر ڈکیتی، مسلح ملزمان کی واردات سی سی ٹی وی میں محفوظ

ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیم کی جانب سے کنویں میں گرنے والے شخص کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ موقع پر حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مزید تفصیلات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

64 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!