کراچی: سعید آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں بیکری میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان کو بیکری کے باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
کراچی: معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سٹی کورٹ میں تشدد، مقدمہ درج
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ایک مسلح ملزم موٹر سائیکل سے اتر کر بیکری میں داخل ہوتا ہے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتا ہے، جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا باہر کھڑا رہتا ہے اور آنے جانے والے افراد پر نظر رکھتا ہے۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات مکمل کرنے کے بعد دونوں مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
