کراچی: معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سٹی کورٹ کراچی میں تشدد کے واقعے کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ رجب بٹ کے وکیل بیرسٹر علی اشفاق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
مقدمے کے متن کے مطابق سٹی کورٹ میں پیشی کے دوران 15 سے 20 صورت شناس وکلاء نے رجب بٹ پر حملہ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے دوران ملزمان نے رجب بٹ سے زبردستی ان کا بیگ بھی چھین لیا، جس میں تین لاکھ روپے موجود تھے۔
متن کے مطابق بعد ازاں ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی نے بیگ واپس دلوا دیا، تاہم بیگ سے رقم غائب تھی۔ وکیل کی جانب سے مقدمے میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واقعے کے دوران رجب بٹ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔