اورنگ آباد مسجد دارالاسلام کے اطراف سیوریج اوور فلو کی فوری بحالی 35 سال پرانی مین لائن کی مرمت

ناظم آباد ٹاؤن کے علاقے اورنگ آباد میں مسجد دارالاسلام کے اطراف سیوریج اوور فلو کے باعث اہلِ محلہ اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا، جس پر سماجی تنظیم ارضِ وطن فاؤنڈیشن کے صدر علی منصور کی نشاندہی کے بعد فوری کارروائی شروع کر دی گئی۔
ناظم آباد کی گول مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ میں تبدیل کرنے کا آغاز تجاوزات ختم اور شہری سہولیات بہتر

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ناظم آباد کے ایکس سی این ظفر مالک نے بتایا کہ 12 انچ قطر کی یہ مین لائن 35 سال پرانی ہے اور بار بار اوور فلو کا سبب بن رہی تھی۔ متاثرہ علاقے میں فوری بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مستقبل میں اس لائن کی مکمل تبدیلی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے تاکہ مستقل حل ممکن ہو۔

ایگزیکٹو انجینیئر ناظم آباد ٹاؤن سیوریج اس بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں، اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی مشینیں نکاسیٔ آب میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق سیوریج لائن کو آج شام تک مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا، جس کے بعد مسجد اور علاقے کی گلیوں میں جمع گندے پانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

ناظم آباد ٹاؤن سیوریج انتظامیہ نے اہلِ محلہ اور نمازیوں سے معذرت کی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیف سیکریٹری سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

One thought on “اورنگ آباد مسجد دارالاسلام کے اطراف سیوریج اوور فلو کی فوری بحالی 35 سال پرانی مین لائن کی مرمت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!