خار باجوڑ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک میجر عدیل زمان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خار باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کیا گیا، جس میں بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک ہوئے۔
اورنگ آباد مسجد دارالاسلام کے اطراف سیوریج اوور فلو کی فوری بحالی 35 سال پرانی مین لائن کی مرمت

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوگئے، جو ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے تھے۔ میجر عدیل زمان نے فرنٹ لائن پر اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑائی کی اور جام شہادت نوش کیا۔

مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ پاک فوج نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “خار باجوڑ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ 5 خوارج ہلاک میجر عدیل زمان شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!