جیکب آباد نابینا قلی کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کا نوٹس بیٹے کو ملازمت اور مالی معاونت کا اعلان

جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر نابینا قلی اکبر علی جمالی کی وائرل ویڈیو نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا دھیان کھینچ لیا۔ اکبر علی جمالی برسوں سے کمسن بیٹی کے سہارے مسافروں کا سامان اٹھاتے رہے۔
کراچی سٹی کورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا تشد، ضمانت کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی

وزیر ریلوے نے اکبر علی جمالی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے بیٹے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں، نابینا قلی کے ممکنہ علاج کے لیے وزیر ریلوے اپنی جیب سے مالی معاونت فراہم کریں گے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ریاست محنت کش کے ساتھ کھڑی ہے اور ویلفیئر کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ وزارت ریلوے میں اکبر علی جمالی سے ملاقات بھی طے کی گئی ہے تاکہ ان کی ضروریات اور مسائل کو فوری حل کیا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “جیکب آباد نابینا قلی کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے حنیف عباسی کا نوٹس بیٹے کو ملازمت اور مالی معاونت کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!