سٹی کورٹ میں توہین مذہب کے کیس میں ضمانت کے لیے حاضر ہونے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو وکلا نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
کراچی سی ٹی ڈی نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقاب ملزم گرفتار
رجب بٹ عدالت میں اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت کی درخواست کی سماعت کے لیے پہنچے، تاہم وہاں موجود وکلا اور وکلا کے لباس میں کچھ دیگر افراد نے انہیں مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔
وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد رجب بٹ نے ایک وی لاگ بنایا تھا، جس میں انہوں نے مدعی مقدمہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔
وکلا کی ہڑتال اور تشدد کے باعث رجب بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت عدالت نے بغیر کارروائی کے 13 جنوری تک ملتوی کر دی اور عبوری ضمانت میں بھی 13 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
