مصطفیٰ کمال کا سنسنی خیز الزام، ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل الطاف حسین نے کروایا

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے سابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل خود الطاف حسین کے کہنے پر کروایا گیا۔

کراچی میں غیرقانونی پورشن مافیا بے قابو، شہری سے 80 لاکھ ہڑپ کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا کہ نشے کی حالت میں الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے عمران فاروق کو ان کی سالگرہ کے روز قتل کروا کر اسے اپنا ’’سالگرہ کا تحفہ‘‘ بنایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ الطاف حسین گزشتہ 25 برس تک بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے پیسے لیتا رہا۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم ایک ڈرامہ باز شخصیت ہے، جس نے ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بھی محض دکھاوا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں عمران فاروق کی اہلیہ کے انتقال پر میت پاکستان بھجوانے کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کا واویلا کیا گیا، حالانکہ الطاف حسین کے پاس لاکھوں پاؤنڈ موجود تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد ان کے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں رکھا گیا، جبکہ وہ خود اس وقت پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کو صرف نمازِ جنازہ میں تصویریں بنوانے کی فکر تھی، حتیٰ کہ مسجد میں اجازت نہ ہونے کے باوجود تصاویر بنوائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو ابتدا ہی میں معلوم تھا کہ عمران فاروق کو کس نے قتل کروایا، اسی لیے قتل کے بعد بچوں کو 15 دن تک چھپا کر رکھا گیا۔ مصطفیٰ کمال نے عمران فاروق کے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ عدالت سے رجوع کریں اور اپنے والد کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کریں۔

وفاقی وزیر صحت نے الطاف حسین کو مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے کراچی کو تباہ کیا، تاہم ایم کیو ایم پاکستان شہر کو دوبارہ ترقی کی راہ پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ’’ٹریلر‘‘ ہے اور اگر الطاف حسین میں ہمت ہے تو سامنے آکر بات کرے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “مصطفیٰ کمال کا سنسنی خیز الزام، ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل الطاف حسین نے کروایا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!