اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں خوارج کے سرغنہ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج قائداعظم کے مضبوط، خودمختار اور جمہوری پاکستان کے وژن سے غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ کرتی ہیں اور ان کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔ عسکری قیادت نے اپنے پیغام میں قائداعظم کی مثالی قیادت اور آئین پسندی سے رہنمائی حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ افواج پاکستان قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے بھی پوری لگن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مسیحی برادری نے قومی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مسلح افواج نے تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی پر قائداعظم کے وژن سے وابستگی کا اعادہ کیا۔
