قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

قلات: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کی بڑی کامیابی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 548 گرام چرس برآمد

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ہلاک شدگان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشتگردی کی مہم جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے غیرملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!