اسلام آباد: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (ASF) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیوں کے تسلسل میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
میمن گوٹھ پولیس کا کامیاب آپریشن، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
ASF اہلکاروں نے ایک مسافر کی مشکوک حرکات کے پیش نظر اسے کڑی نگرانی میں رکھا۔ بعد ازاں مسافر کے جوتوں کی اسکیننگ کے دوران مشتبہ حرکات کی بنیاد پر دستی تلاشی کی گئی، جس میں نہایت مہارت سے جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 548 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ مسافر اسلام آباد سے ابو ظہبی جا رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اسے برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

