اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور شہروں میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 گرفتار

ایف آئی اے کی معاون ذیلی تنظیم اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران 6 مختلف مقامات سے خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 304.33 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، 34 گرفتار

تعلیمی اداروں کے اطراف کارروائیاں:

جی نائن، اسلام آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 30 گرام وزنی 70 سائکوٹراپک گولیاں برآمد۔

شامکوٹ ٹول پلازہ، ضلع خانیوال کے قریب خاتون سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کر رہے تھے۔

دیگر اہم کاروائیاں:

کراچی پورٹ پر قطر جانے والے کنٹینر سے جانوروں کی خوراک میں چھپی 300 کلوگرام آئس برآمد۔

رنگ روڈ پشاور پر پارک کے قریب ٹرک سے 2 کلوگرام آئس برآمد، ملزم گرفتار۔

پرانا ٹول پلازہ، انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب ملزم سے 1 کلوگرام چرس برآمد۔

رنگ روڈ پشاور میں ایک اور کارروائی کے دوران کوریئر آفس میں لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 100 گرام چرس برآمد۔

کاروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 25 at 4.29.33 PM WhatsApp Image 2025 12 25 at 4.29.33 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 25 at 4.29.34 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 25 at 4.29.34 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 25 at 4.29.35 PM

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور شہروں میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!