لاڑکانہ: ایس ایس پی لاڑکانہ جناب احمد چودھری PSP, QPM کی قیادت میں لاڑکانہ پولیس نے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے منظم گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
قطری وفد کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز دورہ، انسدادِ منشیات تعاون کو مضبوط بنانے پر زور
سب ڈویژن رتوڈیرو کے کچے اور پکے علاقوں میں جاری سرچ و کومبنگ آپریشن کا مقصد امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنانا اور جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کرنا ہے۔ لاڑکانہ پولیس کے مطابق آپریشن کی منصوبہ بندی جامع انداز میں کی گئی ہے اور کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔
ٹارگٹڈ آپریشن میں بھاری نفری اور بڑی تعداد میں پولیس موبائلز حصہ لے رہی ہیں جبکہ جدید تیکنیکی سسٹمز کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ آپریشن کا مرکز تحصیل رتوڈیرو کے مختلف علاقے ہیں، جہاں جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
