حکومت سندھ کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تین اہم ترقیاتی منصوبے، کویتی کمپنی سے معاہدے

کراچی: حکومتِ سندھ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) فریم ورک کے تحت تین اہم ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کی ہے۔ پانی کے شعبے، کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور این ای ڈی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے منصوبوں پر کویت کی سرکاری کمپنی انرٹیک کے ساتھ معاہدے کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

ان معاہدوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزرا، ڈپلومیٹس، سیکریٹریز اور نجی شعبے کے اعلیٰ عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کویت کی سرکاری کمپنی انرٹیک کے سربراہ عبداللہ المتیری اور ان کے وفد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی میزبانی وزیراعلیٰ سندھ کے اسپیشل اسسٹنٹ برائے سرمایہ کاری سید قاسم نوید نے کی۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ معاہدے سندھ میں پائیدار ترقی، جدید انفرااسٹرکچر اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ پانی اور ویسٹ واٹر کے منصوبے شہری سہولیات میں بہتری لائیں گے جبکہ این ای ڈی سائنس اور ٹیکنالوجی پارک تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں سندھ کو ایک نئی شناخت فراہم کرے گا۔

سندھ حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے صوبے میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!