فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین کنگ عبد العزیز اعزاز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کی جانب سے اعلیٰ ترین کنگ عبد العزیز اعزاز سے نوازا گیا، جو ان کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت، دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کے اعتراف میں دیا گیا۔
اے این ایف کی بڑی کارروائی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے نو ملزمان گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ادارہ جاتی روابط کے فروغ میں کلیدی کردار، علاقائی امن و استحکام کے لیے خدمات، انسداد دہشتگردی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی قیادت نے فیلڈ مارشل کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور اسٹریٹجک وژن کو سراہا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کے عزم کی تعریف کی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اعزاز دیے جانے پر خادم الحرمین الشریفین اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اسے دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی علامت قرار دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور مشترکہ عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے، اور پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سعودی عرب کا اعلیٰ ترین کنگ عبد العزیز اعزاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!