اے این ایف کی بڑی کارروائی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے نو ملزمان گرفتار

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
رضویہ سوسائٹی پولیس کا کامیاب آپریشن اسٹریٹ کرائم کے تین ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق سات مختلف کارروائیوں کے دوران دو کروڑ چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 202.67 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے دو اعشاریہ چار کلوگرام چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

قصور کے اللہ آباد ڈسٹرکٹ میں دو موٹر سائیکل سواروں سے ایک سو پچاس کلوگرام چرس برآمد ہوئی، کراچی کے بلال چورنگی میں رکشے سے 42 کلوگرام چرس اور ناظم آباد کے کارگو آفس سے گھڑی کے ڈبے میں ویڈ برآمد ہوئی۔ نوشہرہ میں جی ٹی روڈ کے قریب گاڑی سے 4.5 کلوگرام، راولپنڈی کے منڈی موڑ کے قریب 3.6 کلوگرام اور لاہور کینٹ میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے ویڈ برآمد ہوئی۔

تمام گرفتار شدگان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.52.11 PM WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.52.12 PM WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.52.12 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.52.12 PM 2 WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.52.13 PM WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.52.13 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 22 at 2.52.13 PM 3

70 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کی بڑی کارروائی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے نو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!