فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب، دہشتگردی، قومی سلامتی اور فتنہ الخوارج پر دوٹوک مؤقف

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز، دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف ریاستی مؤقف بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔ یہ کانفرنس 10 دسمبر 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور مشائخ نے بھرپور شرکت کی۔

ترکیہ میں پاک بحریہ کے دوسرے ملجم کلاس جہاز پی این ایس خیبر کی شاندار کمیشننگ

فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد، جنگی تیاریوں، اقوامِ عالم میں پاکستان کے ابھرتے کردار اور علم و شعور کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے قرآنِ کریم کی آیات اور اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے نظریاتی تشخص اور اس کے قیام کے مقصد کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اسلامی ممالک میں سے محافظینِ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا ہے، جبکہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان گہرا تعلق اور مماثلت پائی جاتی ہے۔ ان کے مطابق دونوں ریاستوں کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ہوا، اور یہی مماثلت اس بات کا ثبوت ہے کہ ربِ کائنات نے ہمیں محافظ الحرمین کا کردار عطا کرنا تھا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اللہ تعالیٰ کی مدد کو عملاً محسوس کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں جہاد کا اعلان یا فتویٰ دینے کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہوتا ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ حق حاصل نہیں۔

انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے فتنہ الخوارج پاکستان میں دہشتگردی کے ذریعے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آنے والی فتنہ الخوارج کی تشکیلوں میں 70 فیصد عناصر افغان شہریوں پر مشتمل ہیں، اور اب افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے علم و قلم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث کو چھوڑ دیا، وہ زبوں حالی کا شکار ہو گئیں، اور پاکستان کو ترقی و استحکام کے لیے علم کو اپنی بنیاد بنانا ہوگا۔

One thought on “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب، دہشتگردی، قومی سلامتی اور فتنہ الخوارج پر دوٹوک مؤقف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!