وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات کا جائزہ اجلاس برآمدکنندگان سے براہِ راست رابطے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات سے متعلق اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم کو مالی سال 2025-26 کے دوران اب تک کی برآمدات اور درآمدات کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان سے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی ملاقات عدالتی نظام میں ڈیجیٹل مالیاتی اصلاحات پر بریفنگ

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ مختلف صنعتی اور تجارتی شہروں کا دورہ کرکے برآمدکنندگان سے براہِ راست ملاقاتیں کریں تاکہ زمینی حقائق سے آگاہی حاصل کی جا سکے اور درپیش مسائل کا فوری حل نکالا جا سکے۔

گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حکمتِ عملی سے نہ صرف برآمدات کے شعبے میں وسعت آئے گی بلکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کولڈ چین سسٹم، صنعت اور تجارت سے وابستہ دیگر شعبوں کے فروغ کے لیے صوبوں کے ساتھ روابط مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی تعاون کے ذریعے برآمدات میں نمایاں اضافہ اور معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات کا جائزہ اجلاس برآمدکنندگان سے براہِ راست رابطے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!